نواز شریف کے خلاف فیصلہ تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے ،راجہ محسن
اسلام آباد (جنرل رپورٹر)نواز شریف کے خلاف فیصلہ تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے اور عوام اس فیصلے کا جواب 25جولائی کو ووٹ کی صورت میں دے گی، ان خیالات کا اظہار نون لیگ یوتھ ونگ کے پریزیڈ نٹ راجہ محسن نے’’ نوائے وقت ‘‘سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا میاں نواز شریف نے اس سے پہلے بھی ایسی صورتحا ل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایسے فیصلوں سے میاں نواز شریف اور اس کے روکر گھبرانے والے نہیں ہیں ،اس فیصلہ سے نواز شریف کی مقبولیت میں پہلے سے زیادی اضا فہ ہوا ہے اور 25 کو عوام نواز شریف کے نظریے کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گے انہوں نے کہا ملک ابرار سمیت راولپنڈی میں نون لیگ کے نامزد کردہ امیدوار انشاء اللہ بھاری اکثریت سے جیت کر اپنی سیٹ نواز شریف کو تحفہ کرے گے کیونکہ نون لیگ نے راولپنڈی میں کئی بڑے منصوبوں کو دلجمعی سے مکمل کیا اور راولپنڈی کی عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شیر کو ووٹ دے کر میاں نواز شریف کے نظریہ کوکامیاب کرے گے اور مخالفین کو تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑے گا ۔