شان بیلہ نے ڈرامے کے دوران لیلیٰ راج کو تھپڑ رسید کردیا
ملتان(نیوزرپورٹر)سنگم تھیٹر میں زیرنمائش ڈرامہ ’’وڈا چودھری‘‘کے دوران گرین روم میں اداکارہ لیلیٰ راج مرکزی کردارادا کرنے والے شان بیلہ پر برس پڑی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے دوران شان بیلہ نے انہیں زوردار تھپڑ رسید کیا ہے ۔جبکہ شان بیلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کردار کے مطابق ایکٹ کیا لیکن انجانے میں زورسے تھپڑ لگ گیا۔تاہم ہدایتکار اعجازچندا نے دونوں میں صلح کروادی۔