نواز شریف کیخلاف نیب عدالت کا فیصلہ حق سچ اور عوام کی فتح ہے ،مرتضیٰ میتلا
ٹھٹھہ صادق آباد ( نامہ نگار)یونین کونسل چک 140دس آر کی رندھاوا،راجپوت،گل ،ملک، مغل، آرائیں برداریوں کی سرکردہ شخصیات چوہدری رشید رندھاوا،شاہ دین،چوہدری یعقوب گل،اکرم مغل،دلشاد مغل،سیٹھ عباس،فوجی ریاض،رانا اشرف،رانا حنیف،رانا بوٹا،ملک حبیب اللہ،ملک اسلم،ملک غلام حسین،ملک اللہ وسیایا،چوہدری علی حسن آرائیں،حسن رسولپوری،محمد اختر،رانا غلام فرید،رانا صفدر،چوہدری عبدالمجید رندھاوا،شاہد عمران،طفیل،رمضان ،شہباز رندھاوا نے (ن) لیگ افتخار نذیر ،کرم دادواہلہ گروپوں کو خیر بادکہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہوکر ملک غلام مرتضیٰ میتلا،چوہدری خالد جاوید آرائیں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بھر پور طریقہ سے کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا،اس موقع پر ملک غلام مرتضیٰ میتلا،چوہدری خالد جاوید آرائیں نے کہا کہ بھر پور حمایت پر تمام برداریوں کے مشکور ہیں،انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف،بیٹی مریم نواز،داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب عدالت کا فیصلہ حق سچ اور عوام کی فتح ہے،جس سے ثابت ہوگیا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے،انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوام بلے کے انتخابی نشان پر مہرلگاتے ہوئے لوٹ مار کرپشن کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں،عوام نے جو اعتماد کیا ہے انشاء اللہ مایوس نہیں کریں گے،اس موقع پر ملک اعظم ہنجرا،رانا محمدعلی،چوہدری نعیم گل،چوہدری فتح محمد،ثاقب اقبال،محمد آصف صدیق،سیٹھ منیر احمد،رانا حبیب الرحمن سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔