زلفی بخاری نے ناراض کونسلروں کو منا لیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ NA 53 کی انتخابی مہم کے انچارج زلفی بخاری نے ہفتہ کو بلدیہ اسلام آباد میں اپوزیشن الیڈر علی اعوان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے ناراض جنرل کونسلروں کو منا لیا اس موقع پر چوہدری الیاس مہربان بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پرگوکینہ میں منعقدہ تقریب سے ان رہنمائوں نے خطاب کیا اور کہا کہ عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ تحریک انصاف ہی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے پچھلے پانچ سال کے دوران ملک میں حقیقی اپوزیشن کا رول ادا کیا۔