فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے غارمیں پھنسی ہوئی بچوں کی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ میں مدعو کرلیا
ماسکو(این این آئی)فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے غارمیں پھنسی ہوئی بچوں کی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ میں مدعو کرلیا۔گیانی انفانٹینو نے یہ بیان میگا ایونٹ میں شامل ٹاپ پلیئرز کی حمایت سے جاری کیا۔ فیفا چیف نے امید ظاہر کی کہ غار میں پھنسے ہوئے فٹبالرز کو جلد باہر نکال لیا جائیگا ٗٹیم2 ہفتوں سے سیلابی پانے غار میں داخل ہونے کی وجہ وہاں پھنس گئی ہے،اگر وہ بروقت نکل آئی تو پھر انھیں ورلڈ کپ فائنل دکھانے کیلئے 15 جولائی کو ماسکو پہنچایا جائیگا جہاں وہ تمام فیفا کے مہمان بنیں گے۔