پہلا خواتین ون ڈے‘ انگلینڈ نے کیویز کو 142 رنز سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی خواتین کرکٹ چیمپئن کے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 142 رنز سے ہرا دیا۔ لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے مقررہ 50 اووروں میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے۔ ایمی جونز اور ہیدر نائٹ نے 63‘ 63 سکور کیا۔ نیوزی لینڈ کی لی تاہوہو نے 2 وکٹ لئے۔ جواب میں نیوزی لینڈ 35.3 اووروں میں 148 پر ہمت ہار ہو گئی۔ انگلینڈ کی نتالی سیور اور لارا مارش 3,3 جارحیا ایلوس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔