آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ‘ بھارت سرفہرست‘ پاکستان کا 7 واں نمبر
دبئی (اے پی پی) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہے، پہلے ٹیسٹ میں فتح کے باوجود کالی آندھی نویں اور شکست خوردہ بنگلہ دیشی ٹیم آٹھویں نمبر پر برقرار ہے۔آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت ٹیموں میں بھارت سرفہرست ہے، جنوبی افریقہ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر موجود ہے، بلے بازوں میں سٹیون سمتھ بدستور سرفہرست ہیں، بنگال ٹائیگرز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کریگ بریتھویٹ 5 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے۔ آل رائونڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں۔