اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت ناگزیر ہے: عابد حسین چودھری
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چودھری نے پاکستان میں اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی اور دیگر مسائل کے استعمال کی ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ چند برس میں تیز رفتار ترقی کی بدولت زیر تعلیم طلبہ اور اساتذہ کیلئے انتہائی منفرد چیلنجز پید ا ہو گئے ہیں۔ دنیا ایک گلوبل ویلج میں تبدیل ہو رہی ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ اس ناہموار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک دنیا کو ایک مفید گلوبل ویلیج بنانے میں اپنا کردار ادا کریں وہ ٹورنٹو کینیڈا میں خطاب کر رہے تھے۔