ملک زوار پہلوان بجے والا کی برسی 13 جولائی کو ہوگی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) برصغیر کے عظیم پہلوان گھرانے بجے والا کے عہد ساز پہلوان ملک زوار حسین بجے والا کی 21 ویں برسی کی تقریبات 13 جولائی جمعہ المبارک کو ملتان میںہوں گے۔اس سلسلہ میں 13 جولائی سہ پہر 3 بجے سالانہ مجلس اعزا امام بارگاہ شہزادہ علی اکبر ڈیرہ ملک مرید عباس نتھا پہلوان رجوانہ روڈ پل براراں میں منعقد ہوگی۔جس میں ملک کے نامور زاکرین شوکت رضا شوکت،علامہ جعفر رضا جتوئی ،قاضی وسیم عباس ،محمد حسین شاہ ،عمران خادم ،غیور صابر ،بانی مجلس سید الطاف حسین شاہ آف جہان پور اور فرحان علی وارث آف کراچی ودیگر خطاب کریں گے۔