احتساب سب کا اور بے لاگ ہونا چاہئے: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹس ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ احتساب سب کا اور بے لاگ ہونا چاہئے احتساب کے ذریعے ہی ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالا جا سکتا ہے وکلاء برادری ہمیشہ سب کے احتساب کی حامی رہی ہے جس کسی نے بھی ملک و قوم کا پیسہ لوٹا اسے حساب دینا چاہئے احتساب میں غیر جانبداری سب سے زیادہ ضروری ہے ایسا نظام احتساب قائم ہونا چاہئے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ترقی یافتہ ملکوں میں اداروں کے استحکام پر توجہ دی جاتی ہے ادارے مضبوط ہوں تو نظام کو مضبوطی ملتی ہے جس سے ملک ترقی کرتے ہیں احساب کی سب سے بہترین مثالیں خلفائے راشدین نے قائم کیں حضرت عمرؓ فاروق سے ایک عام شہری کا ان کے لباس کی دو چادروں سے متعلق سوال ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ایسا ہی نظام احتساب رائج کرنا ہوگا۔