میکسیکو میں نوجوان نے اپنایا شادی کے پروپوزل کا منفرد انداز
میکسیکو مٹی (نیٹ نیوز) شادی کی پیشکش ایک ایسا موقع ہے جسے ٹھکرایا جانا شاید کوئی بھی پسند نہ کرے اس لئے سب نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان لمحات کو ہمیشہ کےلئے یادگار بناتے ہوئے اپنی بات منوا لیں۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے بھی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کیلئے ایک منفرد انداز اپنایا اور سمندر کی گہرائی میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران شادی کی پیشکش کر دی۔