تین سالہ ایرانی بچے کے حیرت انگیز کرتب
تہران (نیٹ نیوز) یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں کو جمناسٹک سٹنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہو گا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ایران سے تعلق رکھنے والے تین سالہ Arat Hosseini نامی بچے نے خود سے کئی فٹ اونچے اسٹول پر چھلانگ لگانے کی ٹھانی اور کئی بار کی کوشش میں بلا آخر کامیاب ہو ہی گیا۔