یمن: جھڑپیں، 42 حوثی ہلاک
صنعائ‘ واشنگٹن‘ ریاض (این این آئی)یمن کے عسکری ذریعے نے کہاہے کہ سرکاری فوج نے جنوبی علاقے الحدیدہ میں التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں باغیوں کے خلاف آپریشن ے دوران حوثی ملیشیا کو پسپا کردیا اور ڈاریکٹوریٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ العمالقہ فورس نے التحیتا ڈاریکٹوریٹ سے حوثی ملیشیا کا صفایا کردیا۔ باغیوں نے التحیتا اور اس کے اطراف میں کھیتوں میں اپنے ٹھکانے بنا رکھے تھے۔ ان کے خلاف تازہ لڑائی کے دوران فوج نے 42 میں جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔یمنی فوج کا کہنا تھا کہ التحیتا میں باغیوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سرکاری فوج نے التحیتا، الحسینیہ، زبید اور جنوب میں الجراحی ڈاریکٹوریٹ سے حوثی ملیشیا کی دراندازی کے تمام راستے بند کردئیے۔ یمن کے جنوبی علاقے شبوا میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں القاعدہ سے وابستہ سات جنگجو ہلاک ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ یمن کے جنوبی علاقے شبوا میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں القاعدہ سے وابستہ کم سے کم سات جنگجو ہلاک ہوگئے ۔امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارے کی مدد سے بیحان ۔ شبوا کو ملانے والی شاہراہ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد القاعدہ جنگجو سوار تھے۔ سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے ملک کوتباہی سے بچا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کیمطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر سترہ منٹ پر یمن سے جازان میں داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔