چین کے ماہر شیف نے تربوز پر میسی اور رونالڈو کی تصاویر تراش لیں
بیجنگ (نیٹ نیوز) فٹبال ورلڈ کپ 2018ءکامیلہ زور شور سے جاری ہے جس کا جنون نہ صرف کھلاریوں بلکہ شائقین کے بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر لوگ فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کیلئے پر جوش ہیں۔ چین کے اس ماہر شیف کو ہی دیکھ لیں جس نے فٹبال کا جشن مناتے ہوئے تربوز پر فٹبال سٹارز کے خوبصورت پورٹریٹس تراش لئے۔