برطانیہ میں بچوں کی پرام کی منفرد سالانہ ریس
لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے قصبے آکسٹڈ میں منفرد سالانہ پرام ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی منچلوں نے شرکت کی۔ 41 ویں سالانہ اس منفرد مقابلے میں حصہ لینے والے افراد نت نئے ڈیزائنز اور سائز کی حامل پرامز کو دوڑاتے نظر آئے۔ پرامز میں بیٹھے منچلوں نے بھی ننھے بچوں کی طرح مختلف کاسٹیومز پہن کر اس پریڈ کا لطف اٹھایا۔