نیلم جہلم سرچارج وزارت توانائی کی طرف سے احکامات کے باوجود وصولی جاری
ملتان (نامہ نگار خصوصی) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے نیلم جہلم سرچارج کی 30 جون 2018ء کے بعد وصولی نہ کرنے کے احکامات اور اصلاحات پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اب تک نیلم جہلم سرچارج کی وصولی نہ کرنے کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا ہے بجلی کمپنیاں سالہا سال سے 10 پیسے فی یونٹ تمام کیٹیگریز کے صارفین سے این جے سرچارج وصول کررہی ہیں۔