ڈاکٹر عطاالرحمن ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع کے کوارڈینیٹر برائے ڈینگی اور پولیو مقرر
ملتان (وقائع نگار) کمشنرملتان ڈویژن نے محکمہ صحت ضلع ملتان کے ڈسٹرکٹ پروگرام کوارڈینیٹر برائے ڈینگی ڈاکٹر عطاء الرحمن کو ڈویژن کے تمام اضلاع کا فوکل پرسن تعینات کر دیا جو ڈینگی اور پولیو کے مرض بارے پالیسی پر عملدرآمد اور اسے بچائو کے بارے انتظامیہ کے ساتھ مربوط رابطہ رکھیں گے اور ٹریننگ اور بچائو کے بارے انچارج کوارڈینیشن کا کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن ڈویژن کے تمام اضلاع میں بیماری کے پھیلائو کی روک تھام اور عملے کی ٹریننگ پر کڑی نظر رکھیں گے۔