چینی صدر کی کتاب کا ای ایڈیشن شائع ہوگیا
بیجنگ(آئی این پی)چین کے صدر شی جن پنگ کی چین کے طرز حکمرانی پر ای بک کی پہلی جلد چینی اور انگریزی زبان میں شائع ہوگی۔ دونوںزبانوں میں ایڈیشن فارن لینگویج پریس نے پہلی بار 2014میں شائع کیے تھے۔اب یہ ایڈیشن بڑے ڈیجیٹل ٹریڈ پلیٹ فارموں جن میں اماژون ،اوور ڈرائیو سی این پی ای ریڈنگ اور آئی ریڈر پر دستیاب ہیں۔ کتاب کی دوسری جلد نمبر2017میں شائع ہوئی تھی۔ دونوں جلدوں میں چین کے طرز حکمرانی کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کے نظریات واضح کیے گئے ہیں۔