راول ڈیم کے قریب ایک شخص کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ راول ڈیم کے قریب ایک شخص کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا مقتول کا موٹر سائیکل بھی نعش کے قریب پڑا ملا جوپولیس نے قبضے میں لے لیا پولیس نے بتایا کہ راول ڈیم پر واقع کنارہ ریسٹورنٹ کے قریب پارک میں ظفر اقبال ولد اکبر خان سکنہ ترلائی کلاں اسلام آباد کی نعش ملی جسے چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا نعش فوری قبضے میں لے کر پمس ہسپتال منتقل کردی گئی۔