مسلم لیگ ن نے حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کی ،انجم عقیل خان
اسلام آباد( نامہ نگار) مسلم لیگ ن نے حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کی ۔ سٹیجوں پر اچھلنے اور دھرنے دے کر ترقی و خوشحالی کی راہ روکنے والے 25 جولائی کے بعد نظر نہیں آئیں گے ۔ قوم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ملک دشمن قوتوں کے اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 54انجم عقیل خان نے پراچہ ٹائون سنڈے مار میں عظیم الشان کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری واجد ایوب ، راجہ محمد جان عباسی ، کرم خان ، ملک ارشد ، ملک ریاض پراچہ ، شوکت حیات خان نیازی ، افتخار حسین خواجہ ، میر احمد خان ، ملک نوازش ، خانویز خان ، راجہ افتخار ، ملک بنارس ، ملک شبیر ، ملک مصطفٰے ، سید مزمل شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما شفیع موبائل والے نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اور انجم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ انجم عقیل خان نے کہا کہ جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے باہر سے آنے والا امیدوار یہاں کے مسائل کیا سمجھے گا ۔ چوہدری واجد ایوب نے کہا کہ ہمارا قافلہ روز بروز بڑھ رہا ہے انشاء اللہ فتح نوازشریف کے شیروں کی ہی ہوگی ۔ چوہدری واجد ایوب نے کہا کہ آپ جس طرف بھی دیکھیں آپ کو مسلم لیگ ن ہی کے کام نظر آئیں گے ۔ پانچ سال غائب رہنے والے نا جانے کس بنیاد پر ووٹ مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہیں مہر شیر پر ہی لگائیں گے ۔ راجہ جان عباسی ،کرم خان ، ملک ریاض پراچہ ، شوکت خان نیازی ، ملک ارشد اور دیگر نے کہا کہ انجم عقیل خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔ 25جولائی انشاء اللہ تاریخی فتح ہوگی