پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ہیٹی میں حکومت مخالف مظاہرے، ایک ہلاک
پورٹو پرنس (اے ایف پی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ہیٹی حکومت کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری۔ مظاہرے کے دوران ایک شخص کی ہلاکت ہو گئی۔ حوثی وزیراعظم نے مختلف شہروں میں جاری احتجاج کو ختم کرانے اور شہریوں کو پرامن رہنے اور صبر کی تلقین کی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت پورٹو پرنش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہری مشتعل ہو گئے۔ کئی شہروں میں احتجاج و مظاہرے جاری۔ مظاہرین نے دکانیں گاڑیاں جلا دیں اور سڑکیں بلاک کر دی۔ حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس بھاری نفری تعینات کر دی لیکن مظاہرین نے 2 پولیس سٹیشن اور درجنوں گاڑیاں بھی نذر آتش کر دیں۔