چین: استاد کو طالب علم پر تشدد مہنگا پڑ گیا‘ نوکری سے فار غ
بیجنگ (اے این این)چین میں استاد کو طالب علم کے منہ پر تھپڑوں کی بارش مہنگی پڑگئی، نوکری سے فارغ کردیا گیا۔مشرقی چین میں سویو ہائی سکول کے استاد نے سینئر ہائی سٹوڈنٹ کو سیلف سٹڈی سیشن کے دوران اپنے ہم جماعت سے گفتگو کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایااس کے منہ پر لگاتار 12 تھپڑ رسید کردیئے۔ژیاوچن نامی طالب کے چہرے ، دماغ اور آنکھ کے قریب خون کی رگ پھٹنے جیسے زخم آئے جس پر اسے اسپتال داخل کرادیا گیا ۔ژیاوچن کے ہم جماعت ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ استاد غصے سے پاگل ہوگئے تھے، پہلے انہوں نے ایک لڑکی کو تھپڑ مارا بعد میں ژیاوچن کو بے تحاشا مارنے لگے۔ژیاوچن کے گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرادی۔متاثرہ طالب علم کے ہسپتال کا پورا خرچہ سکول اٹھائے گا جبکہ سکول انتظامیہ نے استاد کو نوکری سے فارغ کرتے ہوئے اس کے پچھلے تعلیمی سال کا بونس بھی روک لیاہے۔