ریلوے انتظامیہ نے سمر وکیشن ٹرینیں 18جولائی تک چلانے کی اجازت دیدی
لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے سمر وکیشن ٹرینوں کو 18جولائی تک چلانے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس سلسلے میں کراچی اورراولپنڈی کے درمیان سمر وکیشن ٹرین کا باقاعدہ نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔جس کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافی رش کے پیش نظر چلائی جانے والی سمر وکیشن ٹرینیں اب 12اور 16جولائی کو راولپنڈی سے دوپہر اڑھائی بجے کراچی کے لئے روانہ کی جائیں گی جبکہ کراچی کینٹ سے 14 اور 18 جولائی کو یہ ٹرینیں رات 8بجے راولپنڈی کے لئے روانہ کی جائیں گی۔ یہ خصوصی ٹرینیں حیدرآباد، خانیوال، روہڑی، خانپور، بہاولپور ، ساہیوال،اوکاڑہ ،رائیونڈ،لاہور ،گوجرانوالہ ، وزیر آباد ، گجرات ، لالہ موسیٰ اور جہلم کے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔یادرہے کہ اس سے قبل سمر وکیشن سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان 10جولائی 2018تک کے لیے کیا گیاتھا۔