750روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 16جولائی کوہو گی
فیصل آباد(اے پی پی )سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16 جولائی بروز پیر کو فیصل آباد میں منعقد ہو گی جو رواں سال کی 18ویں اور مجموعی طور پر75ویں قرعہ اندازی ہے۔ مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔انہوںنے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائیگا۔