واٹر سپلائی کا دورانیہ بحال نہ ہو سکا
ملتان (خبر نگار خصوصی) واسا کی جانب سے واٹر سپلائی کا کم کیا گیا دورانیہ بحال نہیں کیا گیا جس سے شہریوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذرائع کے مطابق واسا کے قائم مقام ایم ڈی نے اپنی سیٹ پکی کرنے کے لئے شہر میں واٹر سپلائی کا دورانیہ دو گھنٹے سے کم کرکے ایک گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔