کولمبیئن ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار خیر مقد م
بگوٹا(آئی این پی ) فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے اور ناک آوٹ راونڈ میں شکست کے بعد کولمبیا کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ۔بگوٹا آمد پر فٹبال ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ایئر پورٹ سے ٹیم کو جلوس کی شکل میں شہر کے مرکزی علاقے لے جایا گیا اس دوران سڑک کے دونوں طرف شائقین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے خوشی کے نعرے لگا کر میگا ایونٹ میں ٹیم کے کھیل کو سراہا۔کولمبیا کی ٹیم پہلے راونڈ کے دوران اپنے گروپ میں ٹاپ پر تھی لیکن پری کوارٹر فائنل میں اسے انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ناک آوٹ راونڈ کے اس میچ میں قسمت نے کولمبین ٹیم کا ساتھ نہیں دیا۔