پنجاب ہیلتھ کیئرکمشن نے مزید 80 عطائیوں کے اڈے سیل کردیئے
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران صوبہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روزمزید 80عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،فیصل آباد، وہاڑی، پاکپتن، ملتان، راولپنڈی،سیالکوٹ، مظفر گڑھ، بہاولنگر اور سرگودھا میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی۔ ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میںریکارڈ کے مطابق 252علاج گاہوںپرچھاپے مارے اور 80 عطائیوں کے مراکز کو بندکر دیا گیا جبکہ 66عطائیوںنے اپنے غیر قانونی اڈے بند کر دیے ہیں۔ سب سے زیادہ 19 اڈے سیالکوٹ میںسیل کیے جبکہ سرگودھامیں 10،راولپنڈی اور مظفر گڑھ ہر ایک میںنو،فیصل آباد، وہاڑی اور پاکپتن ہر ایک میں سات،چھ اورچار اڈے بالترتیب ملتان اور لاہور میں بند کیے گئے ہیں۔