فیروزوالا: چوری‘ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون کے قریب ڈاکو گن پوائنٹ پر نوجوان عمران سے نقدی‘ موبائل اور لاکھوں روپے مالیت کا مال بھی چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے آصف کے گھر داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر ڈیڑھ لاکھ نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ چوروں نے رحمان پور میں محمد حسین اور خیرپور ملیاں میں اللہ توکل کے گھروں میں داخل ہوکر ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی سامان نقدی‘ لائسنسی پسٹل بھی لے گئے۔ نامعلوم افراد وقاص احمد کی موٹرسائیکل چوری کرلی اور فرار ہوگئے۔ ڈاکوئوں نے ماچھیکے کے قریب موٹرسائیکل سوار نوجوان کو روک کر نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔