رکشہ الٹنے سے 4افراد زخمی‘ ہسپتال منتقل
لاہور (سٹاف رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میںتیز رفتار ویگن کی ٹکرسے رکشہ الٹ گیاجس میں سوار خاتون سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے ، ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ چوہنگ میں واقع ملتان روڈ پر تیز رفتار ویگن نے بے قابو ہوتے ہوئے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا اور اس میں سوار ایک خاتون سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، ااطلاع ملنے پر ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔