ڈی جی ایل ڈی اے کی دھوپ میں پڑے بوتلوں کے کریٹ ضبط کرنے کی ہدایت
لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون نے مختلف علاقوں میں دکانوں کے پارکنگ ایریا میں پڑے ہوئے منزل واٹر کی بوتلوں کے کریٹ اٹھا کر ضبط کر لئے اور دکانوں کے سامنے پارکنگ بحال کر دی ۔واضح رہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں کے دھوپ میں پڑے رہنے سے منرل واٹر میں زہریلے مادے پیدا ہو جاتے ہیں جو کینسر کا باعث بنتے ہیں۔