ٹائون پلاننگ ونگ کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی‘ 4 عمارتیں مسمار
لاہور ( سپیشل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز جوہر ٹائون اور اقبال ٹائون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے چار غیر قانونی عمارتیں مسمار کردیں۔ آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر901بلاک آر ون ‘پلاٹ نمبر115بلاک جے اور پلاٹ نمبر399بی جے تھری پر تعمیر شدہ غیر قانونی چاردیواریاں ، کمرے اور پلر مسمار کر دیئے۔پلاٹ نمبر170 سکندربلاک علامہ اقبال ٹائون پر تین سال پرانی عمار ت پر بنائے جانے غیر قانونی کمرشل حصے کو جسے دو مرتبہ پہلے بھی مسمار کیا گیا تھا کے شٹرزاورنئے تعمیر شدہ حصے کوایک بار پھر مسمار کر دیا ۔