پاکستانی بہت محبت کرنیوالے ہیں مجھے آم بہت پسند ہے،ریسلر بریم
کراچی(آئی این پی ) ریسلر بریم نے کہا ہے کہ کہ پاکستانی بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں،یہاں ریسلنگ کے چاہنے والوں کی کمی نہیں مجھے آم بہت پسند ہے، پان کھانے کا تجربہ منفرد ثابت ہوا۔ بریم (تھامس ریمنڈ لاٹیمر) نے کہا کہ میرے لیے پاکستان اور بالخصوص کراچی آنا اعزاز کی بات ہے کیونکہ سیکیورٹی رسک کے حوالے سے بہت سی باتیں سنی تھیں جو بالکل غلط ثابت ہوئیں۔