تمام سرکاری ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے باز رہنے کی ہدایت
ملتان (خبرنگارخصوصی) نگران حکومت نے تمام محکمہ کے سرکاری افسران و ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ حالیہ جنرل الیکشن میں کسی سیاسی جماعت یا کسی امیدوار کی حمایت اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں بلدیاتی اداروں سمیت تمام محکموں کے سربراہان کو جاری کی گئی ہدایات میں ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیا گیا ہے خلاف ورزی کی صورت میں افسران اور ملازمین کے نام بھجوائے جائیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔