ریسکیو اہلکار گمشدہ بچے کو نہر میں تلاش کرتے رہے جو تھوڑی دیر بعد گھر آگیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بچہ گم ہونے پر اہل خانہ اور اہل علاقہ نے نہر میں ڈوبنے کا شور مچا دیا۔ ریسکیو اہلکار نہر میں ڈھونڈتے رہے۔ بچہ تھوڑی دیر بعد گھر واپس آ گیا۔ چار چک پل کے علاقہ میں ایک کمسن بچہ گھر سے غائب ہوا تو اس کے اہلخانہ نے تلاش شروع کی۔ بچوں نے بتایا کہ نہر کے قریب اسے دیکھا گیا تھا جس پر پورے گاؤں میں شور مچ گیا کہ بچہ نہر میں گر گیا ہے اور اس کی تلاش شروع کر دی جبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور بچے کو تلاش کرتے رہے لیکن تھوڑی دیر بعد بچہ گھر واپس آ گیا ۔