عام انتخابات کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جائیں: سی سی پی او
لاہور (پ ر) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرلاہورایڈیشنل آئی جی بی اے ناصرکی زیرصدارت پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ میں دربارکااہتمام کیا گیا ۔ دربارمیں ڈی آئی جی آپریشنزشہزاداکبر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سیدخرم علی، ڈی آئی جی سکیورٹی شوکت عباس، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس ملک، ایس ایس پی آپریشنزاسدسرفرازخان، آپریشنزوانویسٹی گیشن ایس پیز، ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی کیپٹن(ر) راناطاہر، ایس پی ڈولفن سکواڈمحمدندیم، ایس پی کریمینل ریکارڈآفس عبدالرحیم شیرازی، ایس پی ٹریفک سٹی آصف صدیق، ایس پی صدر ٹریفک سردارآصف، تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوزاورٹریفک، سی آئی اے، ڈولفن سکواڈ، سی آراوودیگرشعبہ جات کے اہلکاروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔سی سی پی او لاہوربی اے ناصر نے دربار سے خطاب کے دوران کہا کہ عام انتخابات میں کسی قسم کا سیاسی یابیرونی دبائوبرداشت نہیں کیاجائیگا۔ عام انتخابات کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کویقینی بنایاجائے گا۔تمام شہریوں کواپناووٹ کاسٹ کرنے میں مکمل آزادی دی جائیگی۔ شہرمیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کروائی جائیگی۔ قانون کی بالادستی اورعوام کی خدمت کیلئے پوری ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں۔ اللہ تعالیٰ ایمانداری، محنت اورلگن سے فرائض سرانجام دینے والے انسان کوضرورکامیابی دیتاہے۔