کینیڈا کے کوہ پیما ڈی سرالٹ کے۔ ٹو سر کرنے کی کوشش میں گر کر ہلاک
لاہور (نیوز ڈیسک) ایک بین الاقوامی کوہ پیما ٹیم کے سربراہ سرح ڈی سرالٹ دنیا کی مشکل ترین چوٹی کے۔ ٹو سر کرنے کی کوشش میں گر کر ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا کے سرج سرالٹ گزشتہ تیس سال سے مونٹریال میں فائر فائٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ الپائن کلب پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے بتایا کہ ڈی سرالٹ ہفتے کی صبح قراقرم رینج میں 8611 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کی کوشش میں گر کر ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی سرالٹ کے ٹو سر کرنے والی 9 رکنی کوہ پیما ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سرالٹ کی میت کے ٹو بیس کیمپ تک لائی جا چکی ہے جسے اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔