تحریک انصاف کا انتخابی مہم کیلئے پارٹی منشور تیار،کل اعلان کیا جائیگا
اسلام آباد(سی پی پی)پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کیلئے پارٹی منشور تیار کر لیا جس کاپیر کواعلان کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے انتخابی مہم کیلئے پارٹی منشور تیار کر لیا جس کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیرکو اعلان کریں گے،پارٹی منشور میں تعلیم ،صحت اور روزگار کیساتھ معیشت کی مضبوطی کا جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں انتظامات کی ہدایت کردی،تحریک انصاف کی قیادت نے منشور کی بڑے پیمانے پر تشہیر کا فیصلہ ہے اور اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔