این اے 158 ‘ جاوید علی شاہ کو بڑی کامیابی‘ جاوید ہاشمی نے حمایت کا اعلان کر دیا
شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت) سید جاوید علی شاہ کو بڑی کامیابی مل گئی بابا جمہوریت مخدوم جاوید ہاشمی نے حلقہ این اے 158میں سید جاوید علی شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا حلقہ این اے 158میں سید جاوید علی شاہ کی پوزیشن مضبوط ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر امیداوار قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ سابق ایم پی مجاہد شاہ اور سید مشتا ق شاہ نے ملاقات کی اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سید جاوید علی شاہ کی میں خود ڈور ٹو ڈور کمپین کروں گا حلقہ این اے 158مسلم لیگ ن کا قلعہ انہوں نے کہا کہ شجاع آباد کے نعرے پر الیکشن لڑنے والوں کو اس ٹائم اس حلقہ کی محرومیوں کا کوئی احساس نہیں تھا جب وہ ملک کے وزیر اعظم تھے آج اس حلقہ کی محرومیاں یاد آرہی ہیں اس قت حلقہ میں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا تبدیلی کا نعرہ لگانے والے قوم اور حلقہ کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے آج کو ووٹر با شعور ہے ۔