فلپائن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نائب میئر قتل، رواں ہفتے تیسرا واقعہ
منیلا (نیٹ نیوز) فلپائن میں ایک اور حملے میں نائب میئر ہلاک ہو گیا۔ رواں ہفتے یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔ مقتول الیگزینڈر لیوگان تریسے میری ٹائرز شہر کے وائس میئر تھے۔ وہ وین میں سوار تھے نامعلوم افراد نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ حملہ آور فرار ہو گئے۔