سعودی عر ب نے کبھی کسی مسلمان کو حج پر آنے سے نہیں روکا:عرب لیگ
جدہ (آن لائن) سعودی عرب میں ترجمان سیکرٹری عرب لیگ محمود عفیفی نے کہا ہے کہ ہم نے فریضہ حج کو سیاسی رنگ دینے کی کبھی کوشش نہیں کی،مملکت میں کبھی بھی کسی مسلمان کو حج پر آنے سے نہیں روکا،روکنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ہفتہ کو ترجمان سیکریٹری جنرل عرب لیگ محمود عفیفی نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی سے شامی شہریوں کو روکنے کے دعوے پر مشتمل گمراہ کن رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب حج موسم کی تیاریوں کے تحت امسال 18ہزار شامیوں کو حج کا موقع دیگا۔عرب لیگ نے مطالبہ کیا کہ نامعلوم ذرائع سے گردش کرنیوالی اطلاعات پر کا ن نہ دھرا جائے۔اس قسم کی ابلاغی رپورٹوں کا مقصد سیاسی ایجنڈے کی خدمت کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔