بھیرہ: بیوی کو منانے کے دوران تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ساس کو قتل کردیا
بھیرہ ( نامہ نگار) ناراض بیوی کو منانے کے دوران ہونے والی تلخ کلامی پر داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس کو قتل کر دیا ۔ بتایا گیا گنج منڈی بھیرہ کے منظور حسین جعفری کے ہاں اولاد نہ تھی اس کی اہلیہ بلقیس بی بی نے اپنی بھتیجی شبانہ کو لے پالک رکھا تھا۔ اس کی شادی گاگا کے خالد ہطار سے کر رکھی تھی جو گزشتہ روز اپنے خاوند سے روٹھ کر میکے آگئی تھی ۔خالد اپنی بیوی کو منانے کے لیے سسرال آیا تو کسی بات پر بلقیس بی بی سے اس کی تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل ہو کر اس نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر بلقیس بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ بھیرہ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال بھیرہ پہنچایا ۔