افغانستان: حملے‘ دھماکے‘3 بچوں‘4 پولیس اہلکاروں سمیت10 ہلاک
کابل (نیٹ نیوز+ نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں بم دھماکے، حملوں میں 3 بچوں، ضلعی چیف سمیت 7 ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فرینڈلی فائرنگ میں امریکی فوجی اور 2 زخمی ہو گئے۔ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3بچے جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ طالبان نے مذاکرات کی کابل حکومت کی پیشکش پھر مسترد کر دی۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا اشرف غنی حکومت کٹھ پتلی، غیر ملکی فوجیوں کے انخلا تک بات چیت نہیں ہو گی۔ نیٹو ترجمان نے میڈیا کو بتایا صوبہ ارزگان کے ٹرین کوٹ میں ائرپورٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ انکوائری کر رہے ہیں طالبان نے ذمہ داری ٹویٹر پر قبول کر لی اور کہا 4 امریکی مار ڈالے۔