سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی وطن واپسی بارے تفصیلی فیصلہ جاری کر د یا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا تحریر کردہ تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ فیصلہ کے مطابق امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاہے، فیصلہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صرف ڈا کٹر عافیہ زندگی سے متعلق معلومات کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ زندہ ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل بیرون ملک میں قید یا سزا یافتہ افراد کی واپسی کیلئے کوئی قانون نہیں بتا سکے اور یہ بھی نہیں بتا سکے کہ پاکستانی عدالت کس قانون کے تحت اس معاملے میں مداخلت کرے لہذا عدالت ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کی درخواست خارج کرتی ہے۔