آپ نے آنے میں بہت دیر کردی سعید غنی ناراض جیالوں کو منانے میں ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کی لیاری کے ناراض جیالوں کو منانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں،پیپلزپارٹی کراچی کے صدرسعید غنی نے گزشتہ شب وفد کے ہمراہ لیاری سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہان بلوچ اور حبیب حسن سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق سعید غنی نے شاہ جہان بلوچ کو پی ایس 107 اور حبیب حسن کو پی ایس 108 سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے حق میں الیکشن نہ لڑنے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کی ۔شاہ جہان بلوچ پی ایس 107 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید ناگوری کے مدمقابل ہیں ۔ذرائع کے مطابق کارکنوں نے سعید غنی سے کہا کہ آپ نے یہاں آنے میں بہت دیرکردی ہے ۔