نورکوٹ: جعلی مشروب پینے سے کمسن بہن بھائی جاں بحق والدین غم سے نڈھال
نورکوٹ (نمائندہ نوائے وقت) شکرگڑھ کے نواحی گاؤں سید پور میں جعلی اور غیرمشروب پینے سے کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔ علی حسن عمر سات سال، عائشہ عمران عمر دس سال نعیم نامی دکاندار سے غیر معیاری جعلی مشروب کی بوتل خرید کر گھر لے گئے جسے پیتے ہی دونوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ انہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں علی حسن دم توڑ گیا جبکہ عائشہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کیا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہو سکی۔ دونوں بہن بھائی کی موت سے فضا سوگوار جبکہ ماں باپ غم سے نڈھال ہو گئے۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے جعلی مشروب بنانے والوں اور بیچنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔