کرپشن کیخلاف زمین آسمان ایک کرنیوالوں نے پانچ سال تک کچھ نہ کیا: امیر حیدر ہوتی
پشاور(بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عبیداللہ مایار اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے اپنی شمولیت کا اعلان انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی میں انکی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔ عبید مایار کا خاندان بنیادی طورپر خدائی خدمت گار اوران کے باپ داد ا کے ساتھی ہیں۔امیر حیدر ہوتی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف نیب کی تحقیقات کو جلد ازجلد منطقی انجام تک پہنچانے،بلین ٹری سونامی، بی آرٹی، مالم جبہ اراضی کیس سمیت پشاور بیوٹیفیکشن منصوبے کے فائلوں پر بھی جلد ازجلد کاروائی مکمل کرنے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ کرپشن کیخلاف زمین آسمان ایک کرنیوالوں نے پانچ سال تک کچھ نہ کیا ۔