گرینڈ ڈیمو کر یٹک الا ئنس نے اپنے انتخا بات منشور کا اعلا ن کردیا
حیدر آباد ( نامہ نگار) گرینڈ ڈیمو کر یٹک الا ئنس نے اپنے انتخا بات منشور کا اعلا ن کردیا ہے حکو مت میں آنے پر سب سے پہلے گڈ گورننس ، معیاری تعلیم ، صحت ، پانی ، بجلی گیس سمیت بنیادی ضرورت کی فراہمی ،میر ٹ پر روزگار ،شہر وں اور دیہات کی ترقی سندھ کی قومی وحدت کی حفا ظت سمیت نظام آب پاشی شعبہ زراعت اور پو لیس کے محکمے میں اصلا حا ت لا نے کا اعلا ن کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں جی ڈی اے کے مرکزی سیکر یٹری جنر ل ایا ز لطیف پلیجو نے حید رآباد پریس کلب میں پیپلزپارٹی کی رہنما این اے 225 پرامید وار نا ہید خا ن ، مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی سیکر یٹری اطلاعات عبدالکر یم شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انتخا بی منشور کے اہم نکا ت بیا ن کئے ۔ انہو ں نے کہا کہ جی ڈی اے کے سندھ بھر میں امید وار کھڑے کئے ہیں ۔ سندھ میں آئندہ حکو مت جی ڈی اے کی ہوگی ۔ انہو ں ن ے کہا کہ حکو مت بنا نے کے بعدملک بھر میں قا نون کی حکمرانی قائم کی جا ئے گی ۔ ہو م لینڈ سیکو رٹی کی نیا نظام متعارف کرایا جا ئے گا ۔امن و امان کا مسئلہ حل کیا جا ئے گا۔ نو گو ایر یا ز ختم کرائے جائیں گے ۔ مزدوروں کے اوقات کارمقرر کئے جائیں گے ملک میں ہم آہنگی بھا ئی چارے کی فضا قائم کی جا ئے گی ۔ مزدور کی اجر ت دوگنا کر دی جائے گی سرکاری ملا زمین کی تنخواہوں میںاضا فہ کیا جا ئے گا ۔ خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔
جی ڈی اے / منشور