پی پی 284 لیہ: ایم ایم اے کے امیدوار کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ نے مسلم لیگ (ن) کو نئی زندگی دیدی
لاہور (افتخارعالم/ دی نیشن رپورٹ) لیہ میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار جماعت اسلامی کے نائب صدر اور 5مرتبہ ایم پی اے رہنے والے چودھری اصغرعلی گجر نے پی پی 284 سے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے اسے نئی زندگی اور پی ٹی آئی کو مقابلے کی فضا دی ہے۔ ووٹرز کی تعداد 40ہزار ہے جبکہ اصغرعلی گجر کا ضلعی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔ اب پی ٹی آئی کیلئے میدان صاف نہیں، اسے بھرپور مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔اصغرعلی گجر کے آبائواجداد 1947ء میں ہجرت کرکے پاکستان کے شہر لیہ میں آباد ہوئے تھے۔ زمیندار، کسان اور عام لوگ اصغر گجر کی حمایت کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے عبدالمجید نیازی کو میدان میں اتارا ہے۔