نواز شریف کا جرم اور سزا بڑی سٹے نہیں ملے گا: ایس ایم ظفر
لاہور (آئی این پی) معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے کہا ہے کیس اور جرم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سزا درست دی گئی ہے ۔تاہم یقین ہے مریم نواز کو سزا کے خلاف حکم امتناع مل جائے گا مگر نواز شریف کا جرم اور سزا بڑی ہے انہیں حکم امتناع نہیں ملے گا۔انہوںنے کہا کہ مریم نواز کو غلط بیانی نہیں بلکہ منی لانڈرنگ میں معاونت کی سزا ملی، جرمانے کے بدلے میں دونوں کی پاکستان میں جائیداد ضبط ہوسکتی ہے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تمام اپیلیں مسترد ہونے تک ضبط نہیں ہوسکیں گے۔ ایس ایم ظفر نے کہا 80 اور 90 میں سب کو معلوم تھا فلیٹس نوازشریف کے ہیں، میں اس وقت شہباز شریف کو فلیٹس کے باہر ملا تھا۔