تمام یونیورسٹیاں سب مضامین اپنی مادری زبان میں ہی پڑھائیں: بھارتی نائب صدر
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی نائب صدر ایم ونکیانائیڈو نے ملک کی تمام یونیورسٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف مضامین اپنی اپنی اپنی متعلقہ مادری زبانوں میں ہی پڑھائیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ پانڈی چری میں یونیورسٹی کے طلبا اور فیکلٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پانڈی چری کی لفٹننٹ گورنر ڈاکٹر کرن بیدی پانڈی چری کے وزیراعلی وی نارائن سامی بھی موجود تھے۔ نائب صدر نے تعلیمی اداروں میں پڑھانے کے طور طریقوں میں ازسرنو تبدیلی لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ طلبا کی ذہانت کو اجاگر کیاجاسکے۔ انہوں نے یونیورسٹیوں کو اختراع اور تحقیق میں برتری کے عالمی مراکز میں تبدیلی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔